0

،، آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے نے والد کی کرسی سنبھال لی،،عالمی رہنماؤں کی سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

امریکی صدر ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود ایران میں نئے سپریم لیڈر کا انتخاب،، آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے نے والد کی کرسی سنبھال لی،،عالمی رہنماؤں کی سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد ،،روسی صدرپوٹن نے مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ امید ہے نئے سپریم لیڈر مشکل وقت میں ایرانی عوام کو متحد کرکے رکھیں گے،   روسی صدر پوٹن کا کہنا تھا کہ روس تہران کے ساتھ کھڑا رہے گا۔لبنانی حزب اللہ کا  ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارکباد،بیان میں کہا کہ  ایران کی مجلس خبرگان نے مشکل حالات کے باوجود تیزی سے نئے رہنما کا انتخاب کر کے دشمنوں کو مایوس کر دیا، حزب اللہ نے مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ وفاداری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو دبایا نہیں جا سکتا،‏یقین ہے ایران کے نئے سپریم لیڈر اسرائیل کے ساتھ وہی سلوک کریں گے جیسا ان کے والد نے کیا، شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُون کی مجتبی خامنہ ای کو مبارکباد۔ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر کا آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب کا خیر مقدم،، سپریم لیڈر کے حکامات کو تسلیم کرنا قومی اور مذہبی فریضہ ہے،ایرانی اسپیکر،، ایران کی مسلح افواج اور پاسداران انقلاب کا بھی نئے سپریم لیڈر سے وفاداری کا اعلان کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں