0

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد پاکستان کی بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد پاکستان کی بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان مینز کرکٹ ٹیم مارچ میں بنگلا دیش کا دورہ کرے گی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز ہوگی۔شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم 9 مارچ کو بنگلا دیش پہنچے گی، قومی ٹیم 10 مارچ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 11 ، دوسرا 13 اور تیسرا 15 مارچ کو کھیلا جائے گاسیریز کے تمام میچز شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں