0

آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود انتقال کر گئے

آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود انتقال کر گئے۔وہ  گزشتہ کئی ماہ سےکینسرکےباعث علیل اور زیر علاج تھے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی عمر 71 برس تھی اور وہ اگست 2021 سے آزادکشمیرکےصدر کے منصب پر فائز تھے۔ وہ 1996 سے لے کر 2001 تک آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم بھی رہے۔ بیرسٹر سلطان محمود نے فروری 2015 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، جس کے ایک سال بعد ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخاب میں انہیں اپنے 25 سالہ سیاسی کیریئر میں پہلی مرتبہ شکست ہوئی تھی۔ تاہم وہ 2019 میں میرپور میں ہوئے ضمنی انتخاب میں دوبارہ ممبر قانون ساز اسمبلی منتخب ہوگئے تھے۔ صدر آزادکشمیر کی نماز جنازہ کل دن 3 بجے کھڑی شریف میرپور میں ادا کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں