0

ابوظہبی کی شیخ زاید گرینڈمسجد نے سال 2025 کے دوران سیاحت اور عبادت کے شعبے میں نئی تاریخ رقم  کردی

ابوظہبی کی شیخ زاید گرینڈمسجد نے سال 2025 کے دوران سیاحت اور عبادت کے شعبے میں نئی تاریخ رقم  کردی ،مسجد میں سال بھر میں تقریباً 70 لاکھ مہمانوں کی آمد ہوئی ، 15 لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد نے نماز ادا کی جبکہ 24 لاکھ سے زیادہ افراد افطار اور عبادات کے لیے آئے۔شیخ زاید مسجد آنے والوں میں 82 فیصد غیر ملکی مہمان شامل تھے جبکہ متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کا تناسب 18 فیصد رہا۔ اس حوالے سے ایشیا پہلے نمبر پر رہا جہاں سے 49 فیصد زائرین آئے، یورپ سے 33 فیصد اور شمالی امریکا سے 11 فیصد مہمان مسجد پہنچے۔رمضان اور عیدالفطر کے دوران مسجد میں 18 لاکھ 90 ہزار سے زائد زائرین آئے جبکہ 26 لاکھ سے زیادہ افطار اور سحری کے کھانے تقسیم کیے گئے۔شیخ زاید گرینڈ مسجد نے سال بھر میں 4 ہزار سے زائد ثقافتی سرگرمیوں اور دوروں کا بھی انعقاد کیا اور 335 اعلیٰ سطح کے وفود کی میزبانی کا اعزازبھی حاصل کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں