اسرائیل نے ایک بارپھر ایرانی قیادت کونشا نہ بنانا شروع کردیا،،اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ اس کی فوج نے ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنایا ہے۔تاہم فوری طور پر واضح نہیں کہ آیا علی لاریجانی مارے گئے یا زخمی ہوئے۔ایرانی میڈیا نے اسرائیلی میڈیا کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کا پیغام جاری کیا جائے گا۔دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ ایران کے دارالحکوت تہران کے مرکزی علاقے میں دھماکے سنے گئے، فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کن مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
