0

اسرائیلی فوج کا دعویٰ، ایران میں قدس فورس کے اہم عہدیدار مہدی وفائی شہید

اسرائیلی فوج کا ایران میں پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے اہم عہدیدار مہدی وفائی کو شہید کرنے کا دعویٰ مہدی وفائی کو ایران کے مرکزی شہر محلات میں ایک کارروائی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔مہدی وفائی لبنان کور میں انجینئرنگ کے سربراہ تھے اور گزشتہ 2 دہائیوں سے لبنان اور شام میں زیرِ زمین منصوبوں پر کام کر رہے تھے، حزب اللّٰہ کے لیے انفرااسٹرکچر قائم کرنا اور ہتھیاروں کے ذخائر کی نگرانی  بھی مہدی کی زمہ داری تھی۔ایرانی حکام کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں اب تک 1937 افراد شہید ہوچکےہیں جن  میں 240 خواتین اور 212 بچے شامل ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے پہلے مہینے میں 800 سے زائد فضائی حملے کیے، ایران پر حملوں میں تقریباً 16 ہزار مختلف ہتھیار استعمال کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں