0

اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران پرحملے ،،دنیابھرمیں تشویش کی لہردوڑ گئی،سعودی عرب کی ایرانی حملوں کی مذمت

سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور اردن میں امریکی اڈوں پر ایران کے جوابی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔سعودی عرب نے حملوں کو خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور ایران کی جانب سے جارحیت قراردےدیا،، سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں مملکت نے برادر ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب ان ممالک کے ساتھ کھڑا ہےبیان میں سعودی عرب نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان حملوں کی مذمت کرے اور ان ایرانی خلاف ورزیوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے

انڈونیشیا کے صدر نے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ثالثی کی باقاعدہ پیشکش کر دی ہے۔ انڈونیشین وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان  میں تمام فریقین پر زور دیا  گیا ہے کہ ہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسائل کے حل کے لیے جنگ کے بجائے سفارتی راستے اختیار کریں ادھرسربراہ یورپی یونین خارجہ پالیسی  کایا کالاس نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو خطرناک قرار دے دیا۔ ۔انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ عام شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں۔ روسی سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین میدویدیف نے کہا ہے کہ امن کے علمبردار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی حقیقت دکھا دی

متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے کے جواب کا اسے ’’مکمل حق‘‘ حاصل ہے۔یو اے ای کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ ملک کو ایرانی بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم فضائی دفاعی نظام نے ان میں سے کئی میزائلوں کو کامیابی سے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔بیان میں کہا گیا کہ ابو ظبی کے ایک رہائشی علاقے میں میزائلوں کے ٹکڑے گرنے سے کچھ مالی نقصان ہوا اور ایشیائی نژاد ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے دوسی جانب  کشیدگی کے باعث خلیجی ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں، تمام پروازیں 7 مارچ تک معطل کردی ہیں، کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر کینیڈین شہریوں کو فوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور بعض ممالک سے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں