0

اسپین  کا 5 لاکھ غیر دستاویزی  تارکین  وطن کو قانونی حیثیت  دینےکا اعلان

اسپین  نے 5 لاکھ غیر دستاویزی  تارکین  وطن کو قانونی حیثیت  دینےکا فیصلہ کیا ہے۔ ہسپانوی  وزیر برائے مائیگریشن ایلماسیز  کا کہنا  تھا کہ  حکومت ایک حکم کی منظوری دینے جارہی ہے جس کے تحت تقریباً  5 لاکھ غیر دستاویزی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ قانونی حیثیت حاصل کرنے  والےتارکین وطن کی تعداد کم یا زیادہ بھی ہوسکتی ہے، اس فیصلے سے مستفید ہونے والے افرادملک کے کسی بھی حصے میں اور کسی بھی شعبے میں کام کر سکیں گے۔ایلماسیز کا کہنا تھا کہ حکومت امیگریشن کا نظام ایسا بنانے جارہی ہے جو  انسانی حقوق، معاشرے میں شمولیت، باہمی ہم آہنگی، معاشی ترقی اور سماجی اتحاد کے مطابق ہو۔یہ اقدام یورپ کے دیگر حصوں میں سخت پالیسیوں کے برعکس اسپین کا تازہ فیصلہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں