امریکا میں تاریخ کا شدید ترین برفانی طوفان، خون جما دینے والی سردی سے لاکھوں افراد متاثر۔۔ 9 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم،18ریاستوں میں ایک فٹ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی ،، نیویارک کے دیہی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 49 تک گر گیا، نیویارک، ٹینیسی، لوزیانا، میساچوسٹس، کنساس، پنسلوانیا اور ٹیکساس میں کئی افراد کے چل بسنے کی اطلاعات ہیں ۔۔نیویارک کےمتاثرہ علاقوں میں میئر ظہران ممدانی ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ امدادی کاموں میں پیش پیش۔۔خراب موسم کےباعث امریکا بھرمیں 10,000 سے زیادہ پروازیں منسوخ ،،اسکول اور سڑکیں بندہوگئے،، محکمہ موسمیات کےمطابق امریکہ کے وسطی اور مشرقی حصے شدید ترین سردی کی لپیٹ میں ہیں کینیڈا میں بھی سردی کی شدید لہر، ٹورنٹو میں برفباری سے سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں، اسکول بند، مانٹریال میں ہزاروں افراد اندھیرے میں پھنس گئے
