امریکا میں تین سالوں میں 9 معروف سائنسدانوں کی پراسرار موت اور لاپتہ ہونے کے واقعات پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں تین سال میں 9 معروف سائنسدانوں کی پراسرار موت اور گمشدگی کے واقعات ہوئے ہیں، جن سوالات کھڑے ہوئے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کینسر ریسرچ سائنسدان جیسن تھامس کی لاش گزشتہ روز جھیل سے ملی ہے جب کہ ریٹائرڈ ایئر فورس جنرل ولیم میک کاسلینڈ بھی لاپتہ قرار دے دیے گئے ہیں۔ماہر فلکیات کارل گرل مائر کو کیلیفورنیا میں اور فیوژن انرجی پر کام کرنے والے سائنسدان نونولو ریرو کو بھی فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ناسا جی پی ایل کی میٹریلز چیف مونیکا ریزا بھی گزشتہ سال لاپتہ ہوئیں جب کہ لاس الاموس لیب سے وابستہ دو سائنسدان بھی پراسرار طور پر غائب ہوئے۔ دونوں سائنسدان گھروں سے نکلے مگر گاڑیاں اور سامان چھوڑ گئے۔سابق ایف بی آئی افسر کے مطابق یہ تمام واقعات مشکوک ہو سکتے ہیں
