امریکا نے نئے سپریم لیڈرمجتبیٰ حسینی خامنہ ای کوبھی نشانے پررکھ لیا،،صدرٹرمپ نے کارروائی کی دھمکی دے ڈالی ۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ ایران کے نئے سپریم لیڈر کے خلاف کارروائی کی حمایت کر سکتے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جس نوعیت کی کارروائی میں سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوئے ایسی ہی کارروائی اسرائیلی افواج کی قیادت میں مجتبیٰ کامنہ ای کے خلاف بھی کی جا سکتی ہے۔
