امریکا و اسرائیل نے خطے کو ایک نہ ختم ہونے والی جنگ میں دھکیل دیا۔۔اسرائیل نے ایران کےساتھ ساتھ لبنان کو نشانے پررکھ لیا،،وحشیانہ حملے جاری اسرائیلی بربریت کےجواب میں ایران اور حزب اللہ نے مل کر اسرائیل کو نشانہ بناناشروع کردیا،،اسرائیلی فوجی کمانڈ اینڈ کنٹرول ہیڈ کوارٹرر پردونوں کا مشترکہ حملہ،، ہرطرف تباہی مچادی ،،24گھنٹوں میں 179 اسرائیلی زخمی ،،،جنگ میں اب تک 14 اسرائیلی مارے جانے کی اطلاعات ۔۔پاسدارن انقلاب نے اسرائیل پر حزب اللہ کے ساتھ مل کر حملے کی تصدیق کر دی۔ایران جنگ کے13ویں روزامریکا واسرائیل کے ایران پر حملے جاری،ایران میں فضائی حملوں سے شہدا کی تعداد 1400کےقریب پہنچ گئی،،اسرائیل کا اصفحان میں ایوی ایشن کالج کو نشانہ بنانے کا دعویٰ،، تہران کے مغرب میں واقع علاقے کرج پر بھی بمباری،،اسرائیل کے فضائی حملوں میں ایران کے 31 بڑے اسپتالوں کو شدید نقصان پہنچا، اور 12 اسپتال غیر فعال ہو گئے ہیں۔ حملوں میں خواتین اور بچوں کی زیادہ تعداد شہید ہوئی ادھراسرائیل کی لبنان پر بھی وحشیانہ بمباری جاری،،دارالحکومت بیروت اور مضافاتی علاقے دھماکوں سے گونج اٹھے،،جنوبی لبنان پر حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے،،اسرائیل کے تازہ حملوں میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے،،لبنانی حکام کے مطابق 2 مارچ سے اب تک صہیونی حملوں میں 634 افراد شہید ہو چکے،جبکہ 1 ہزار 586 زخمی ہوئے۔
