0

امریکی بحریہ کا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ جنگ چھوڑ کر مرمت کے لیے بحیرۂ احمر سے روانہ ہو گیا۔

امریکی بحریہ کا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ جنگ چھوڑ کر مرمت کے لیے بحیرۂ احمر سے روانہ ہو گیا۔یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ  میں کچھ روزپہلے پرسرارطورپر آگ بھڑک اٹھی تھی ،جہاز میں آگ کے نتیجے میں کئی رہائشی حصے اور 100 سے زائد بستر بھی ضائع ہو گئےجنگی بحری بیڑے کی  یونان کے سوڈا بے میں مرمت ہو گی، جہاز 2 سے 3 ہفتے آپریشنل نہیں رہے گا۔ یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کے مرکزی لانڈری ایریا میں لگی آگ بجھانے میں 30 گھنٹوں سے زیادہ وقت لگا تھا،آتشزدگی کےواقعے میں 2 امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے، جہاز کے انجن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ آگ لگنے سے 600 سے زائد فوجی اپنے بستروں سے محروم ہو گئے، یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ پر تقریباً ساڑھے 4 ہزار افراد کا عملہ تعینات ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں