امریکی حکام نےغزہ امن بورڈ کےبعد غزہ کی تعمیر نوکابھی پلان پیش کردیا،، تباہ حال فلسطینی علاقے کو سمندر کے کنارے شاندار بلند و بالا عمارتوں کے ایک جدید سیاحتی مرکز میں تبدیل کیا جائے گا۔یہ کام تین برس میں مکمل ہو سکتا ہےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ’ہم غزہ میں بڑی کامیابی حاصل کرنے جا رہے ہیں۔ یہ جگہ دیکھنے میں بہت شاندار ہو گی’مشرقِ وسطیٰ میں وہ اس طرح کے شہر بناتے ہیں، آپ جانتے ہیں، 20 یا 30 لاکھ افراد کے لیے، اور وہ ایسے منصوبوں کو تین سال میں مکمل کر لیتے ہیں،امریکی صدر کے داماد کا کہناتھاغزہ میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر اور عوامی خدمات کی بحالی کے لیے کم سے کم 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہو گی۔‘