0

امریکی سینیٹرز نے ٹرمپ کے بیان پر شدید ردعمل دیا

ایران کے خلاف غیر اخلاقی بیان پر سینیئر امریکی سیاست دانوں نے امریکی صدر ٹرمپ کو پاگل قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے بیان پر سینیئر امریکی سیاست دانوں نے ٹرمپ کو پاگل قرار دیتے ہوئے پچیسویں ترمیم لاگو کر کے صدر کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ ٹرمپ ذہنی عدم توازن کا شکار اور خطرناک ہوچکے ہیں ، کانگریس کو کوئی اقدام کرنا ہوگا ، ابھی اور اسی وقت کرنا ہوگا۔سینیٹ میں اقلیتی قائد چک شومر نے کہا ہے کہ ایسے میں جب سب لوگ ایسٹر منانے جا رہے ہیں ٹرمپ سوشل میڈیا پر بےقرار پاگل کی طرح بکواس کررہے ہیں۔ٹرمپ کی سابق زبردست حامی ٹیلر گرین نے کہا ہے کہ ٹرمپ پاگل ہو چکے ہیں ، ٹرمپ انتظامیہ کا ہر وہ شخص جو خود کو مسیحی سمجھتا ہے اسے صدر کے پاگل پن میں مداخلت کرنی چاہیے۔امریکی سینیٹر کرس مرفی نے کہا کہ اگر وہ ٹرمپ کی کابینہ میں ہوتے تو ایسٹر کی ان چھٹیوں میں امریکی آئین میں پچیسویں ترمیم لاگو کرنے کے لیے قانون دانوں سے بات کررہے ہوتے ، پچیسویں ترمیم کے تحت صدر کی معذوری کی صورت میں کابینہ کے اکثریتی فیصلے سے اس کے اختیارات نائب صدر سنبھال سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں