امریکی ٹی وی نے ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق کر دی۔ایران نے جنگ کے آغاز میں ہی اردن میں جدید ترین تھاڈ سسٹم کا ریڈار تباہ کر دیا تھا،امریکی ٹی وی کےمطابق متحدہ عرب امارات میں بھی 2 مقامات پر تھاڈ ریڈار پر تاک کر حملہ کیا گیا۔اماراتی ریڈار عمارت کے اندر ہونے کے سبب ٹھیک نقصان کا اندازہ ممکن نہیں تاہم ایک تھاڈ سسٹم کی قیمت 50 کروڑ ڈالرز ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق قطر میں ارلی وارننگ ریڈار سسٹم بھی تباہ کیا گیا ہے۔ایران نے کمیونیکیشن، ریڈار اور جاسوسی کے آلات سے ایئر ڈیفنس کمزور کرنے کی کوشش کی دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی کاکہناہے،۔ایران کسی بھی طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہےایران جلد ایسے نئے اسٹریٹیجک ہتھیار متعارف کرائے گا جو اب تک میدانِ جنگ میں استعمال نہیں کیے گئے۔
