اپنے شہداکےخون کابدلہ لیں گے،ایران نومنتخب سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نےقوم کےنام اپنےپہلےپیغام میں اعلان کردیا،، بولے،، مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈے بند کیےجائیں، امریکی اڈے بند نہ ہوئے توحملے جاری رہیں گے،اپنے آڈیوپیغام میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے شہداء کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آبنائےہرمزبند رہےگی۔ آبنائے ہُرمُز دشمن پر دباؤ ڈالنے کے لیے بند رہنی چاہیے، انہوں نے خلیجی ممالک سےمطالبہ کیا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈے بند کیےجائیں، امریکی اڈے بند نہ ہوئے توحملے جاری رہیں گے،ہم صرف فوجی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ ہرصورت جاری رہیں گے۔۔مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام یکجہتی سے دشمن کو شکست دیں گے، ہم اپنے شہدا خصوصا مناب اسکول کے شہدا کا بدلہ لیے بغیر نہیں رہیں گے، ہم پڑوسیوں سے دوستانہ روابط پر یقین رکھتے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام نے دنیا کو دکھایا کہ ایرانی عظیم قوم ہیں، عوام کی حمایت کے بغیر میری کوئی اہمیت نہیں۔ دشمن ایرانی عوام کو نشانہ بنارہےہیں، ہمیں اپنے دشمن کو شکست دینی ہے۔شہدا کے خون کے بدلے کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایرانی عوام کا اتحادہ ہمیشہ قائم رہےگا، اللہ تعالیٰ قوم کی رہنمائی کرنے میں میرے مدد فرمائے،
