0

ایرانی حملوں پر سعودی عرب کا شدید ردعمل ، قطر، کویت، بحرین اردون بھی سراپا احتجاج

ایران کی جانب سے خلیجی ممالک میں موجودامریکی تنصیبات پرحملے جاری۔۔دیگرخلیجی ممالک کےبعد سعودی عرب بھی ایرانی حملوں پربول اٹھا۔۔ایران حملون پر سعودی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔اجلاس میں کابینہ نے کہا کہ مملکت بزدلانہ حملوں کے بعد ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتی ہے۔اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھائے گی۔اس سے   پہلےمتحدہ عرب امارات بھی ایران کے میزائل و ڈرون حملوں کی شدید مخالفت  کرتےہوئے انہیں  علاقے کی سلامتی کے لیے خطرہ قراردے چکاہے،قطر،کویت، بحرین ، اردن بھی احتجاج کرچکےہیں

،اماراتی حکام ایران کو  جواب دینے کاعزم بھی ظاہرکرچکےہیں ،،قطر نے اپنے علاقے پر حملوں کی مذمت  کرتےہوئے کہا تھا وہ  جوابی حملے کاحق محفوظ رکھتاہے،، بحرین نے بھی ایران کے میزائل حملوں کی کڑی مذمت کی اور دفاع میں ردعمل کا حق تسلیم کیا۔ کویت نے ایران کے حملوں کو علاقائی سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیا۔ اردنی حکومت نے بھی حملوں کی شدید مذمت کرتےہوئے  علاقائی استحکام کے لیے ردعمل کا حق  ظاہرکیا اورکہاکہ اگرحملے جاری رہے تووہ دفاعی کارروائی کرسکتےہیں ،،دوسری جانب مذاکرات کےثالت  عمان نے ایران کے خلاف سخت ردعمل سے گریز کیا اور سفارتی حل پر زور دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں