ایرانی سپریم لیڈرکی شہادت اور امریکی و اسرائیلی حملے کے خلاف کراچی میں ہنگامے پھوٹ پڑے،8افرادجاں بحق،مظاہرین نے امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی ،جھڑپوں میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے امریکی قونصل خانے پر پتھراؤ کیا گیا، پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے آنسو گیس شیل کا استمال کیا اور مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا۔سول اسپتال حکام کے مطابق ٹراما سینٹر میں 8 لاشیں جبکہ 24 زخمی افراد بھی اسپتال لائے گئے پولیس اور ریسکیو ذرائع کےمطابقیہ افراد فائرنگ، لاٹھی چارج اور دھکم پیل میں زخمی ہوئے ہیں۔
