ایران امریکا جنگ مشرق وسطیٰ سےنکل کر دیگرممالک کوبھی اپنی لپیٹ میں لینےلگی ۔۔۔ترکیہ میں بھی ایرانی بلیسٹک میزائل گرائے جانے کی اطلاعات ۔۔۔غیرملکی میڈیاکےمطابق نیٹوکےفضائی دفاعی نظام نے ایرانی بلیسٹک میزائل کومارگرایا۔۔جس کی ترک وزارت دفاع نے بھی تصدیق کی ہے۔۔تاہم یہ واضح نہیں ہوسکامیزائل کا ہدف واقعی ترکیہ تھا یا نہیں۔۔ترک حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں دوسری جانب ایران امریکاجنگ میں برطانیہ اور فرانس کی شرکت سے جنگ کادائرہ کارپھیلنے کاخدشہ ،،،برطانیہ نے پہلے ٹرمپ کو اڈہ دینے سے انکارکیا اس کےبعد مان گیا ،،اب وہ ہرطرح سے امریکاکوسپورٹ کررہاہے فرانس نے دفاعی مددکا اعلان کرتےہوئے اینٹی مِیزائل اور اینٹی ڈرون دفاعی نظام قبرص بھیجنے کا اعلان کیا جس کامقصد مشرقِ وسطیٰ سے پھیلنے والے خطرات، خاص طور پر ڈرون اور میزائل حملوں کوروکنا ہے کئی یورپی اتحادی ممالک اگرچہ اعلانیہ جنگ کا حصہ نہیں بنے لیکن ان کی طرف سے انفارمیشن اور سفارتی تعاون جاری ہےجبکہ امریکا کو، میزائل اور سیکیورٹی آلات بھی فراہم کئے جارہےہیں
