ایران امریکا جوہری مذاکرات میں اہم پیش رفت ،دونوں ممالک تجاویز پیش کرنے پررضامند,ایران نے امریکا کو آئندہ 2 ہفتوں میں جوہری معاہدے کے لیے جامع اور تفصیلی تجاویز پیش کرنے کی یقین دہانی کرا دی ،فریقین کے درمیان حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے۔ وائٹ ہاؤس عہدیدار باراک راود کےمطابق،اگرچہ جنیوا میں ایران کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، لیکن بہت سے پیچیدہ معاملات تاحال حل طلب ہیں، خدشات دور کرنے کے لیے ایران 2 ہفتے میں نئی تجاویز دے گا۔ ایرانی حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آئندہ 14 روز میں ایک ایسا ٹھوس فارمولا لے کر آئیں گے جو دونوں ممالک کے درمیان موجود بڑے اختلافات کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ ایرانی وزیرخارجہ کےمطابق فریقین اصولی فریم ورک پر متفق ہو گئے ہیں، جس کی بنیاد پر ممکنہ معاہدے کے متن پر بات چیت آگے بڑھے گی،
