0

ایران امریکہ کا مقابلہ نہیں کر سکتا،امریکی  وزیردفاع پیٹ ہیگستھ کی پریس کانفرنس

امریکا کی ایران کےخلاف جنگ  جاری ،،واشنگٹن میں امریکی دفاعی حکام  نے پریس بریفنگ  میں صورتحال سے آگاہ کیاامریکی  وزیردفاع پیٹ ہیگستھ کاکہناتھا ایران امریکہ کا مقابلہ نہیں کر سکتا انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کا جوہری معاہدے پر سنجیدہ مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں تھا، اسی لیے عسکری دباؤ بڑھایا گیا۔ہیگسیتھ نے اعلان کیا کہ امریکہ اور اسرائیل ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں ایرانی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیں گے۔ مزید فضائی حملے کئے جارہےہیں ،،یہ شروعات ہیں ،، مریکہ کے پاس “لامحدود مقدار” میں درست نشانے پرلگنے والے بم موجود ہیں  جبکہ  اضافی امریکی افواج بھی خطے میں پہنچ رہی ہیں۔انہوں نے بحرِ ہند میں سری لنکن ساحل کےقریب  ایرانی جنگی جہاز کوامریکی آبدوزکےذریعے تباہ کرنےکی تصدیق کی ،

چیف آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے بریفنگ میں کہا کہ ایران کا کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچہ شدید دباؤ میں ہے، تاہم خطرہ اب بھی موجود ہے اور آپریشن پیچیدہ اور خطرناک مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) جنوبی ایرانی ساحل پر فضائی برتری قائم کر چکی ہے اور اب کارروائی ساحلی علاقوں سے اندرونِ ملک تک پھیلائی جائے گی۔جنرل کین کے مطابق ایران کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں اور ڈرونز کی تعداد میں کمی آئی ہے انہوں نے بحرِ ہند میں سری لنکن ساحل کےقریب  ایرانی جنگی جہاز کوامریکی آبدوزکےذریعے تباہ کرنےکی تصدیق کی ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں