0

ایران جنگ بے نتیجہ، امریکی صدر ٹیم میں تبدیلیاں کرنے لگے

امریکی صدرایران کےساتھ جنگ نتیجہ خیز ثابت نہ ہونےپرحواس باختہ ہوگئے اپنی ٹیم کوفارغ کرنے لگے،،اٹارنی جنرل پام بونڈی کو عہدے سے برطرف کردیا اور کہا ڈپٹی اٹارنی جنرل ٹاڈ بلانش قائم مقام اٹارنی جنرل ہوں گی۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پام بونڈی کو ہٹانے کے پیچھے دو بڑے اسباب بتائے جا رہے ہیں ، ایک بدنامِ زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے کیس سے متعلق لاکھوں صفحات پر مشتمل ریکارڈ کو منظرِ عام پر لانے میں مبینہ بدانتظامی اور رکاوٹیں ڈالنا۔دوسرا سیاسی مخالفین کے خلاف کارروائی میں سستی ہے کیونکہ صدر ٹرمپ اپنے سیاسی ناقدین کے خلاف فوری فوجداری مقدمات چاہتے تھے، جس میں بونڈی کی رفتار ان کے مطالبات کے مطابق نہیں تھی۔خیال رہے ایران جنگ کے آغاز سے اب تک امریکہ کے تین اعلیٰ ترین عہدیدار اپنے عہدوں سے ہٹائے جا چکے ہیں ، جن میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ ، امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں