0

ایران نے اسرائیل کے بن گوریان ایئر پورٹ پر جدید خرمشہر-4 بیلسٹک میزائل داغ دئیے

ایران نے اسرائیل کے بن گوریان ایئر پورٹ پر جدید خرمشہر-4 بیلسٹک میزائل داغ دئیے۔گزشتہ روز ایک ٹن وزنی وار ہیڈز سے لیس تباہ کن میزائل طلوعِ آفتاب کے وقت تل ابیب کی جانب داغے گئے،ان میزائلوں  کا ہدف بن گوریان انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اور اس کے قریب موجود اسرائیلی فضائیہ کا 27 واں ایئر بیس تھا۔ایران نے مغربی ایشیاء کے خطے میں امریکی فوج کے 20 اہداف کو بھی نشانہ بنایا ہے، پاسدارانِ انقلاب کےمطابق ان میں بحرین، متحدہ عرب امارات اور کویت میں واقع تنصیبات شامل ہیں۔ایران نے خرمشہر-4 کو ملک میں تیار کیے گئے سب سے بڑے وارہیڈ کا حامل قرار دیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق خرمشہر 4 بیلسٹک میزائل 2 ہزار کلومیٹر کی رینج تک مار کر سکتا ہے اور 15 سو کلو گرام وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس حملے کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہیں، حملوں کے بعد تل ابیب اور اس کے اطراف کے کم از کم 3 مقامات پر آگ لگنے اور نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں