ایران نے برادرہمسایہ ممالک سے حملوں پرمعافی مانگ لی ،ٹرمپ فوری کریڈٹ لینے کیلئے آگئے،،طنزکےنشتر چلاتےہوئے بولےایران کا بہت برا حال ہو گیا ہے اور اب اس نے اپنے پڑوسی ممالک کے سامنے ہار مان لی ہے۔ ایران نے وعدہ کیا ہے کہ اب یہ کسی پر حملہ نہیں کرے گا۔سوشل میڈیاپیغام میں ٹرمپ نےدعویٰ کیا ہےکہ یہ صرف امریکہ اور اسرائیل کے مسلسل حملوں کی وجہ سے ہوا ہے۔ ایران خاورمیانہ کو اپنے قبضے میں کرنا چاہتا تھا لیکن یہ ناکام ہو گیا۔ٹرمپ کا خیال ہے کہ یہ پہلی بار ہے جب ایران ہزاروں سالوں میں اپنے پڑوسی ممالک کے خلاف ہار گیا ہے۔ اب ایران مشرق وسطیٰ کا بدمعاش” نہیں رہا بلکہ ایک شکست خوردہ ملک بن گیاہے،،ٹرمپ کہتے ہیں کہ آج ایران پر بہت سخت حملہ کیا جائے گا۔ ایران کے جو علاقے اور گروپ اب تک ہدف نہیں بنے تھے، وہ سب اب تباہی کے لیے سنجیدگی سے غور ہو رہے ہیں۔
