امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ میں نیا موڑامریکا نے تیسرا بحری بیڑا بھی مشرقی وسطیٰ کیلئے روانہ کردیا۔طیارہ بردار بحری بیڑا یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش مشرقِ وسطیٰ کے لیے رواں دواں ہے، امریکی میڈیایہ طیارہ بردار بحری بیڑا اسی سے زائد طیارے لیجا سکتا ہے ، مشرقِ وسطیٰ میں امریکی سینٹرل کمانڈ میں تعینات کیا جائے گا۔امریکی حکام کا کہنا ہے بڑے پیمانے پر کیریئر اور اس کے اسٹرائیک گروپ نے اس ماہ تربیت مکمل کی تھی یہ جنگی بحری بیڑہ اب ایران میں امریکی کارروائیوں میں شامل ہو جائےگااس سےپہلے امریکا کے دوبحری بیڑے ابراہم لنکن اور جیرالڈفورڈ مشرق وسطیٰ کےپانیوں میں موجود تھے
