ایران پر سخت ترین حملے ہونا ابھی باقی ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے خبردار کردیا,میڈیا سے گفتگوکرتےہوئےان کاکہناتھاایران میں رجیم چینج موجودہ امریکی فوجی آپریشن کا باضابطہ ہدف نہیں۔ امریکا کی مکمل توجہ ایران کے میزائل پروگرام، ان کی تیاری کی صلاحیت اور بحری طاقت کو تباہ کرنے پر مرکوز ہے۔ہم نے اس بات کو یقینی بنانا ہےکہ ایران کے پاس کسی صورت جوہری ہتھیار نہ ہو۔امریکی وزیرخارجہ کاکہناتھا،،
اگر ایرانی عوام خود موجودہ حکومت کا تختہ الٹ دیں تو امریکا اسے خوش آئند سمجھے گا تاہم یہ موجودہ کارروائی کے مقاصد میں شامل نہیں ایران پر سخت ترین حملےہونا ابھی باقی ہیں تاہم ایران میں زمینی افواج داخل کرنےکی تیاری نہیں کی گئی۔
