اگر امریکا نے ایرانی خارگ جزیرے پر زمینی کارروائی یا قبضے کی کوشش کی تو عالمی تجارت کے اہم بحری راستے آبنائے باب المندب کو بند کردیں گے،ایران کی دھمکی امریکا کی کسی بھی عسکری کارروائی کے جواب میں ایران ایسے اقدامات کرے گا جن سے امریکی نقصان کی لاگت دگنی ہو جائے گی،ایران باب المندب دنیا کی اہم ترین اسٹریٹجک گزرگاہوں میں شامل ہے اور ایران اسے مؤثر طریقے سے بلاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔عالمی میڈیاآبنائے باب المندب بحیرۂ احمر اور خلیجِ عدن کو ملاتی ہے جہاں سے ہر سال تقریباً 1 ٹریلین ڈالرز مالیت کی عالمی تجارت گزرتی ہے اس راستے میں رکاوٹ عالمی سپلائی چین اور تیل کی ترسیل کو شدید متاثر کر سکتی ہے۔یمن میں موجود ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ نے بھی ایران کی مددکااشارہ دےدیا عندیہ دیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ اس بحری گزرگاہ میں کارروائیوں میں ایران کی مدد کرے گا، ماضی میں حوثی جنگجو بحیرۂ احمر میں اسرائیل سے منسلک جہازوں پر حملے کر چکے ہیں۔
