ایران کے اگلے رہنما کے انتخاب میں مجھے بھی شامل کیاجانا چاہئے،، امریکی صدرٹرمپ نے مطالبہ کردیا،،، امریکی میڈیا کے مطابق صدرٹرمپ کاکہناتھا،،خامنہ ای کا بیٹا میرے لیے ناقابل قبول ہے۔ہم کوئی ایسا شخص چاہتے ہیں جو ایران میں ہم آہنگی اور امن لائے۔،ایران کی نئی لیڈرشپ کے انتخاب کیلئےمجھے شامل کیاجائےجیسا وینزویلا میں کیاگیاتھا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ملک کے اگلے رہنما کے انتخاب میں انہیں ذاتی طور پر شامل ہونا چاہیے۔ اگر ایران امریکا کی شمولیت کے بغیر نیا رہنما مقرر کرنےکی کوشش کر رہا ہے تو وہ اپنا وقت ضائع کر رہا ہے آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ممکنہ طور پر اگلا رہنما سمجھا جا رہا ہے لیکن وہ اس فیصلےکو قبول نہیں کریں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کمزور شخصیت ہے، ہم ایران میں ایسا شخص چاہتے ہیں جو ملک میں ہم آہنگی اور امن لائے، مجھے اس تقرری میں شامل ہونا ہوگا جیسے وینزویلا میں ہوا۔انہوں نے کہ وہ ایسے کسی بھی نئے ایرانی رہنما کو قبول نہیں کریں گے جو سابقہ قیادت کی پالیسیوں کو جاری رکھے، ایسا ہونے کی صورت میں پانچ سال کے اندر امریکا کے ساتھ دوبارہ تنازع پیدا ہوسکتا ہے۔
