0

ایران کے خلاف اپنی سرزمین کسی جارحانہ کارروائی کے لیے استعمال نہیں  ہونے دیں گے ،متحدہ عرب امارات

ایران کے خلاف اپنی سرزمین کسی جارحانہ کارروائی کے لیے استعمال نہیں  ہونے دیں گے ،متحدہ عرب امارات نے ایران امریکا کشیدگی کےحوالےسے  بڑا اعلان  کردیا امارات کےدفترخارجہ کےمطابق متحدہ عرب امارات موجودہ علاقائی صوعرتحال میں اپنی فضائی حدود اور پانیوں کو فوجی کارروائیوں سے پاک رکھےگا،،ایران پرحملے کیلئے کسی قسم  کی لاجسٹک یا معاونت فراہم نہیں کی جائے گی، عرب امارات کی وزارت خارجہ  کےمطابق  موجودہ بحرانوں کے حل کا سب سے مؤثر راستہ بات چیت،بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور ریاستوں کی خودمختاری کا احترام ہے۔تنازعات کا حل سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہے، اور اسی بنیاد پر ہم اپنی خارجہ پالیسی چلا رہے ہیں  ،،امارات کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے، خاص طور پر ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تناؤ اور امریکی فوجی موجودگی کے تناظر میں۔ یو اے ای نے ہمیشہ خطے میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے اور اپنے علاقے کو کسی بیرونی طاقت کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کا واضح پیغام دیا ہے۔یہ موقف نہ صرف ایران کے لیے اطمینان بخش ہے بلکہ خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی ایک اہم پیغام ہے کہ یو اے ای اپنی سرزمین کو تنازعات کا ذریعہ نہیں بننے دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں