اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں آدھے سے زیادہ اہداف حاصل کر لیے ہیں ایران میں جاری مشن کو پورا ہونے میں وقت لگے گا۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نےواضح کردیایقینی طور پر آدھا راستہ ہوچکا ہے، لیکن میں اس بارے میں کوئی شیڈول نہیں چاہتا۔نیتن یاہو کی میڈیا سے گفتگو,ایران جنگ میں پاسدارانِ انقلاب کے ہزاروں ارکان کو ہلاک کرنے سمیت کئی اہداف حاصل کیے ہیں۔اسرائیل اور امریکا ایران کے جوہری پروگرام اور ہتھیاروں کی صنعت کو ختم کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔میرے خیال میں موجودہ ایرانی حکومت گرنے کے قریب ہے،اسرائیلی وزیراعظم کا دعویٰ مزید کہاابھی ہم صرف ان کی فوجی، میزائل اور جوہری صلاحیت کو کم کر کے اُنہیں اندر سے کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
