ایران کے شہر بندرعباس میں رہائشی عمارت میں دھماکا ، دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔دھماکا شہر کے معلم بلیوارڈ کے علاقے میں واقع 8 منزلہ عمارت میں ہوا، عمارت کی 2منزلیں تباہ ہو گئیں، جبکہ کئی گاڑیاں اور قریبی دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔ریسکیو اور فائر فائٹنگ کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایرانی میڈیا نے دھماکے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر کو ہدف بنانے کی تردید کی ہےایران کےعلاقے اہازمیں بھی ایک عمارت میں گیس دھماکاہواجس میں افراد کےجاں بحق ہونےکی اطلاعات ہیں ، اسرائیل نے ان دھماکوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے
