0

ایران کے پاسداران انقلاب نے جہازوں کے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے انوکھی شرط رکھ دی

ایران کے پاسداران انقلاب نے جہازوں کے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے انوکھی شرط رکھ دی , جو بھی امریکی یا اسرائیلی سفیر کو مُلک بدر کرے گا، اُسے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ہوگی۔پاسدارانِ انقلاب نے ایکس پر لکھا کوئی بھی عرب یا یورپی ملک جو اپنے ملک سے اسرائیل اور امریکا کے سفیروں کو نکال دے گا، اسے کل سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے مکمل اختیار اور آزادی حاصل ہوگی۔دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا کھیل کھیلے گا تو اسے تباہ کر دیں گے، اور اس طرح تباہ کریں گے کہ وہ کبھی بحال نہیں ہو سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں