چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہمارا فیصلہ وہی ہوگا جو حکومت پاکستان کا ہوگا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ بنگلادیش بڑا اسٹیک ہولڈر ہے ان کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، ہمارا فیصلہ وہی ہوگا جو حکومت پاکستان کا ہوگا ہم آئی سی سی سے زیادہ حکومت کے تابع ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان میں نہیں ان کی واپسی کا انتظار ہے وہی فیصلہ کریں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی میٹنگ میں بھی کہا تھا کہ دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔ بنگلادیش کو ہر صورت ورلڈ کپ میں کھلانا چاہیے۔
