برطانوی حکومت نے اسپتالوں میں طویل انتظار کم کرنے کے لیے نئے معاہدے کا اعلان کر دیا,معاہدے کے تحت فوری نوعیت کے کیسز میں اسی دن اپائنٹمنٹ یقینی بنانے کی ہدایت جاری ،ایمرجنسی کے بار بار آنے والے مریضوں کو ترجیح دی جائے، تمام ایمرجنسی کے مریضوں کو اسی دن دیکھنا لازمی ہو گا، تاکہ علاج میں تاخیر سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بار بار اسپتال جانے والے مریضوں کی خصوصی نگرانی ہو گی،میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا معاہدہ یکم اپریل سے نافذ العمل ہو گا۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ تسلسل کے ساتھ علاج سے داخلوں میں کمی آئے گی اور اسپتالوں پر دباؤ کم ہو گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے 485 ملین پاؤنڈ کا نیا جی پی پیکیج دے دیا
