0

برطانیہ میں صحت کانظام شدید دباو کا شکار،علاج کےبغیرویٹنگ لسٹ سے مریضوں کوفارغ کردیاگیا

برطانیہ میں صحت کانظام شدید دباو کا شکار، علاج معالجہ کی غرض سے ویٹنگ لسٹ میں اپنی باری کا انتظار کرنیوالے ہزاروں افراد کو بغیر علاج ویٹنگ لسٹوں سے کلیئر کیے جانے کا انکشاف ،برطانوی میڈیاکےمطابق این ایچ ایس کے اعداد و شمار کے تجریے سے پتہ چلتا ہے کہ ایسے ہزاروں افراد کو فہرستوں سے حذف کیا جا رہا ہے جو اپنے علاج کیلئے ویٹنگ لسٹ میں تھے مگر انکا علاج نہیں ہو سکا۔گزشتہ سال اپریل اور ستمبر میں اسپتال کے ٹرسٹوں کو بھاری ادائیگیاں کی ہیں، فہرست سے نکالے گئے ہر مریض کیلئے ٹرسٹوں کو تقریباً 33 پاﺅنڈز کی ادائیگی کی گئی۔تجویز کے تحت صرف 6 ماہ میں تصدیق کے عمل کے ذریعے نصف ملین سے زائد مریضوں کو لسٹ سے حذف کر دیا گیا ہے۔تقریباً دو ہفتے قبل وزیراعظم کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ این ایچ ایس کی ویٹنگ لسٹوں سے تقریباً 86 ہزار سے زائد کمی آئی ہے جو دو سال کے عرصے میں سب سے بڑی کمی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں