0

بسنت منانے اور تیاری کرنےوالے ہوشیارباش ۔یہ غلطی کبھی نہ کریں

لاہورمیں بسنت میلے کیلئے تیاریاں عروج پر،8،7،6فروری کو لاہور کا آسمان رنگ برنگوں پتنگوں سے سج جائےگا،25سال بعد منائی جانےوالی پتنگ کومحفوظ بنانے کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات ، شہربھرمیں سیفٹی راڈزکی تقسیم جاری ،،پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کےمطابق پتنگ بازی قانون اورضابطے کےتحت منائی جائےگی جس میں صرف چارگٹھی پتنگ اور ڈیڑھ تاوا گڈااڑایاجاسکےگا،ڈورکاٹن کےدھاگےکی ہوگی،نائلون ، کیمیکل اورشیشہ لگی مانجھےوالی ڈور کےاستعمال اور خریدوفروخت پرمکمل پابندی ہوگی ، خلاف ورزی پر 3سے 5سال تک قید کی سزا اور 20لاکھ روپے جرمانے کی سزاہوگی، ڈورپتنگ سازوں اور فروخت کرنےوالوں کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار.,
،لاہورمیں باضابطہ اور سرکاری طورپر چھ ،سات اور آٹھ فروری کو بسنت منائی جارہی ہے لیکن اس سےپہلے کسی قسم کی پتنگ بازی سختی سے منع ہے ،،مقررہ دنوں سےپہلے کسی بھی دن پتنگ اڑائی تو آپ قانون کےشکنجے میں ہوں گے ، پنجاب حکومت کےمطابق تاحال پتنگ بازی پرسختی سے پابندی ہے ،، شہری چھ ،سات اور آٹھ فروری کو کھل کربسنت مناسکیں گے،،خلاف ورزی کی صورت میں مینوفیکچررز اور پتنگ بازی کرنےوالوں کےخلاف سخت کارروائی کا اعلان ،حکومت کو فروخت کنندگان ، مینوفیکچررز، تاجروں اور کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کی جانب سے 11722درخواستیں موصول ہوئیں ، جن میں سے 1167منظورجبکہ 78مستردکردی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں