بڑی مداخلت نہ ہوئی تو جماعت اسلامی نتائج قبول کرے گی، امیرجماعت اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹرشفیق الرحمٰن کی میڈیا سے گفتگو،بولے،بڑی بے ضابطگیوں کو چھوڑ کر، ان کی جماعت آج کے انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرے گی چاہے دوسرے نتائج کو قبول کریں یا نہ کریں،وہ کسی بات کی تصدیق نہیں کر سکتے لیکن چیزیں اچھی لگ رہی ہیں۔ہمارے لیے اس مرحلے پر کوئی پیشگی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ “ہمیں مزید کچھ وقت صبر سے انتظار کرنا ہوگا”۔ امیرجماعت اسلامی کاکہناتھا اگر ان کی پارٹی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے، تو وہ سیاسی میدان میں تعاون کی کوشش کریں گے۔ہم چاہیں گے کہ ہر کوئی ہمارے ساتھ شراکت دار بن کر کھڑا ہو۔ دوسری جانب بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے رہنما مہدی امین کاکہناتھا ہماری جماعت انتخابات میں کامیابی کی راہ پر گامزن ہے، ہمیں پختہ یقین ہے کہ ایک طوفانی لہر آئے گی… اور بی این پی جیتے گی۔ جمہوریت کی جیت یقینی ہو جائے گی
