بھارت میں مسلمانوں کےساتھ ہندو رہنماوں کا تعصب کھل کرسامنے آگیا ، بھارتی ریاست راجستھان میں بی جےپی رہنما ایک تقریب میں کمبل تقسیم کررہےتھے جیسےہی انہیں پتہ چلا کمبل لینےوالی عورتوں میں مسلمان خواتین بھی موجود ہیں انہوں نےڈھٹائی کامظاہرہ کرتےہوئے مسلمان خواتین سے کمبل واپس لےلئے،،ان کاکہناتھا جو مودی کو گالی دیتا ہے، اسے کمبل لینے کا حق نہیں ہے۔ بھارت کے راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی سکھبیر سنگھ جوناپوریا کمبل تقسیم کرنے کے ایک پروگرام کے دوران مسلم خواتین کو کمبل دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں دیے گئے کمبل واپس لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار (22 فروری) کو سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں سابق ایم پی مسلم خواتین سے کمبل واپس لیتے ہوئے یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ‘جو مودی کو گالی دیتا ہے، اسے کمبل لینے کا حق نہیں ہے۔بی جے پی رہنما کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے،’میری بات سنو، جو لوگ (وزیر اعظم) مودی کو گالی دیتے ہیں، انہیں (کمبل) لینے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اگر آپ کو برا لگ رہا ہے تو میں کچھ نہیں کر سکتا۔
