0

تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر مقرر

بنگلادیشی حکومت نے سابق کپتان تمیم اقبال کو بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا نیا صدر مقرر کر دیا۔یہ فیصلہ 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کے بعد کیا گیا، جس نے گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے بی سی بی انتخابات سے متعلق مختلف الزامات کی تحقیقات کی تھیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 37 سالہ تمیم اقبال بی سی بی کے سب سے کم عمر صدر ہیں جو 11 رکنی ایڈہاک کمیٹی کی قیادت کریں گے، جس میں سابق بنگلادیشی کپتان منہاج الاسلام عابدین اور سابق کرکٹر و ٹی وی مبصر اتھر علی خان بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں