آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملے کے معاملے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس کی قیمت ضرور چکانی پڑے گی۔ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی لاریجانی کا اعلان ،آیت اللہ خامنہ ای کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہونے والے لاریجانی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کھلاپیغام،کہا اپنے رہنما کی موت کا بدلہ ضرور لیں گے۔ ہم ٹرمپ کو نہیں چھوڑیں گے،خامنہ ای کی موت کی قیمت ٹرمپ کو چکانی ہوگی۔ حملوں میں ہمارے رہنما سمیت کئی لوگ شہید ہوئے، یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔ ہم اس کا مناسب جواب دیں گے۔علی لاریجانی کاکہناتھا،،جنگ کے دوران کئی امریکی فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، انہیں جیلوں میں رکھا گیا ہے۔ ٹرمپ یہ کہہ کر گمراہ کن بیان دے رہے ہیں کہ ایرانی حملوں میں صرف چھ امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ حقیقت میں ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔علی لاریجانی نے کہا کہ بعد میں مختلف حادثات اور فرضی واقعات دکھا کر ہلاکتوں کی تعداد بڑھائی جا سکتی ہے
