0

خامنہ ای کا کہنا ہے جنگ ختم نہیں ہوئی، صرف وقفہ ہے

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے جنگ بندی معاہدے کے بعد کہا ہے کہ جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ یہ صرف وقفہ ہے۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا سے 15 روزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد تمام فوجی یونٹس کو رک جانے کا حکم تو جاری کیا ہے، تاہم واضح کیا کہ یہ جنگ کا مکمل خاتمہ نہیں بلکہ عارضی وقفہ ہے۔سپریم لیڈر نے کہا کہ تمام عسکری شاخیں سپریم لیڈر کے حکم پر فوری طور پر پر جنگ بندی پر عمل کریں، تاہم ملک مکمل طور پر الرٹ رہے گا کیونکہ جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ عارضی وقفہ آیا ہے۔ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود ہمارے ہاتھ اب بھی ٹریگر پر ہیں اور دشمن کی معمولی غلطی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ایرانی حکام نے جنگ بندی کو ’دشمن کی میدانِ جنگ میں پسپائی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مذاکرات سیاسی کامیابی میں تبدیل ہوئے تو اسے تاریخی فتح سمجھا جائے گا، ورنہ جنگ جاری رہے گی۔ایران نے بتایا ہے کہ مذاکرات 10 اپریل کو اسلام آباد میں شروع ہوں گے اور ابتدائی طور پر 2 ہفتے جاری رہیں گے تاہم اس میں توسیع بھی ممکن ہے, دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی اپنے تمام اہداف حاصل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس کو امریکا کی فتح قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں