0

خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب حملوں کی ذمے داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب حملوں کی ذمے داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی  نے واضح کردیا ،ان کاکہناتھاامریکی افواج نے فوجی اڈوں سے نکل کر شہری علاقوں اور ہوٹلوں میں منتقل ہونا شروع کر دیا ہے، امریکی افواج کی منتقلی کے باعث ایسے مقامات بھی نشانے پر آئے جو آبادی کے قریب ہیں۔جہاں جہاں امریکی افواج یا ان کی تنصیبات موجود تھیں انہیں نشانہ بنایا گیا، ممکن ہے نشانہ بنائےگئے کچھ مقامات شہری علاقوں کے قریب ہوں،انہوں نے کہا کہ  ان حملوں سے خطے کے ممالک اور ان کے عوام کو نقصان اورپریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ایرانی وزیرخارجہ  کےمطابق فروری کو جنگ شروع کرنے کا الزام مکمل طور پر امریکا پر عائد ہوتا ہے، خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب حملوں کی ذمے داری بھی امریکا پر ہی عائد ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں