دنیابھرمیں شدید سردی اور برفباری کا راج لیکن آسٹریلیا میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے ،،گرمی اتنی شدید ہے کہ جنوب مشرقی علاقوں کے جنگلات میں آگ کا خطرہ بڑھ گیاہے،،خبر ایجنسی کےمطابق ملک بھرمیں فائر ڈینجر وارننگ جاری کی گئی ہیں، گزشتہ روز ریاست وکٹوریہ میں48.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ اب تک کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔نیوساوتھ ویلز،کوئنزلینڈ اور تسمانیہ سمیت دیگر ریاستوں میں بھی ہیٹ ویو وارننگز جاری کی گئی ہیں۔گرمی کی اس شدید لہر نے آسٹریلیا کی دوسری سب سے زیادہ آبادی والی ریاست وکٹوریہ میں آگ کے خطرے کو مزید بڑھا دیا ہے جہاں اوٹویز کے علاقے میں پہلے ہی تیزی سے پھیلنے والی جنگل کی آگ تقریباً 10 ہزار ہیکٹر رقبہ جلا چکی ہے۔ حکام نے وکٹوریہ کے دیہی قصبوں میں رہنے والے سیکڑوں افراد کو اپنےگھروں سے انخلا کا حکم دیا ہے
