0

دی اکنامسٹ کی رپورٹ ایران جنگ سے متاثرہ ممالک میں پاکستان سرفہرست

امریکی جریدے دی اکنامسٹ کی رپورٹ کےمطابق ایران جنگ کی وجہ سے دنیا سب سے متاثرہ ممالک میں پاکستان سرفہرست ہے اس کےبعد مصر، ایتھوپیا، اردن ، اوردیگرممالک کانمبرآتاہے رپورٹ کےمطابق ایران جنگ کی وجہ سے ترسیلاتِ زر میں کمی کے خطرے کے علاوہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تجویز کردہ تعداد سے کم ہیں، ملک کے زرِمبادلہ کے ذخائر 3 ماہ سے بھی کم درآمدات کا احاطہ کرتے ہیں۔دی اکانومسٹ نے فہرست میں مصر، اردن اور ایتھوپیا کوبھی شامل کیا ہے، کیونکہ ان ممالک کا بھی خلیج سے حاصل ہونے والے تیل اور گیس پر بہت زیادہ انحصار ہے۔اردن کی معاشی حالت پاکستان جیسی ہی ہے، ملک پر بہت زیادہ قرضہ ہے اور  تیل، گیس و ترسیلاتِ زر کے لیے اس کا خلیجی ممالک پر انحصار ہے۔اسی طرح مصر کی معیشت بھی کمزور ہے اور اسے اس سال اپنے تقریباً 29 بلین ڈالرز کے قرض کی ادائیگی بھی کرنی ہے، جو  کہ ملک کے زرِمبادلہ کے ذخائر سے زیادہ ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ یہ چاروں ممالک میکرو اکنامک بحران سے بچنے میں کامیاب بھی ہو جائیں تو بھی ان کو تکلیف دہ معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں