ایران پرحملہ ہوتے ہی سابق شہنشاہ رضا شاہ پہلوی کے بیٹے رضا پہلوی کا بیان سامنے آگیا۔۔جلاوطن ایرانی رہنما کاکہناتھا،،لوگ سڑکوں پرنکلیں، ہم حتمی فتح کے بہت قریب ہیں، میں جلد از جلد آپ کے درمیان پہنچنا چاہتا ہوں تاکہ ہم مل کر ایران کو واپس لے سکیں اور اسے دوبارہ تعمیر کرسکیں۔دوسری جانب اسرائیلی دفاعی اہلکار کا کہنا ہے ایران کےخلاف آپریشن کا منصوبہ مہینوں پہلے بنایا گیا لیکن حملے کی تاریخ کا فیصلہ ہفتوں پہلے کیا گیا تھا۔اسرائیل نے ایران کے خلاف آپریشن کا نام ’لائنز روئر‘ جبکہ امریکا نے حالیہ کارروائی کو ’آپریشن ایپک فیوری‘ کا نام دیا ہے۔یہ نام وزیرِاعظم نتین یاہو نے تجویز کیا ،،
اسرائیلی افواج نے ایرانی حملوں کے پیشِ نظر ملک بھر میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی ہے۔شہریوں سے کہا گیاہے کہ وہ پناہ گاہوں کے قریب رہیں۔ایران کےجوابی حملوں پرکئی شہروں میں افراتفری پھیل گئی ،، شمالی اسرائیل میں سائرن بجنے شروع ہو گئے۔ تل ابیب مقبوضہ بت المقدس کی فضا سائرن سے گونجتی رہی ،،اسرائیل بھر میں اسکول بند کر دیے گئے۔ فضائی حدود اور آپریشن بھی بندکردیاگیادوسری جانب حملون کےبعد عراق نے فضائی حدود بند کر دی ہے جبکہ کویت نے ایران کے لیے اگلے حکم تک تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔قطر میں امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں کو شیلٹر میں جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
