0

رن آؤٹ تنازع پر بھارت میں امپائر قتل

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں کرکٹ میچ کے دوران رن آؤٹ تنازع پر امپائر کو قتل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقامی کرکٹ میچ کے دوران رن اؤٹ تنازع پر امپائر ڈولا اجیت بابو کو موت کی نیند سلا دیا گیا، جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق اتوار کی شام تین ٹیموں کے درمیان جاری میچ میں رن آؤٹ کے فیصلے پر جھگڑا ہوا جسے امپائر اجیت بابو اور ان کے ساتھی بڈوموری چیرنجیوی نے وقتی طور پر ختم کرا دیا۔ تاہم ایک تماشائی اس معاملے پر مشتعل ہوگیا اور جھگڑنے لگا۔بعد میں  اس شخص نے امپائروں کو معاملہ سلجھانے کے بہانے اپنے پاس بلایا، جب امپائرز پہنچے تو دوبارہ تلخ کلامی ہوئی اور ملزم نے اچانک چاقو نکال کر حملہ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں