بھارتی شہر بنگلورو میں ریئل اسٹیٹ گروپ کےچئیرمین نے محکمہ انکم ٹیکس کےچھاپوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ، 57سالہ سی جے رائے پرآمدن سے زائد اثاثوں کاالزام تھا اورگزشتہ تین روز سے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سی جے رائے اور ان سے منسلک کمپنیوں پر چھاپے مارے جا رہے تھے، کونفیڈنٹ کے چیئرمین سی جے رائے نے محکمۂ انکم ٹیکس کے چھاپے کے دوران اپنے دفتر میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی، ان کی عمر 57 برس تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا، انکم ٹیکس کے چھاپے کے دوران وہ اپنے دفتر میں موجود تھے اور اسی دوران انہوں نے خود کو گولی مار کر اپنی جان لے لی۔بنگلورو پولیس کے مطابق گزشتہ تین دنوں سے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سی جے رائے اور ان سے منسلک کمپنیوں پر چھاپے مارے جا رہے تھے، چھاپوں کے دوران ان کے پاس آمدن سے زائد اثاثے پائے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔
