0

زمبابوے کرکٹ بورڈ کا اعلان، آسٹریلیا ٹیم کی میزبانی کرے گا

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی میزبانی کا اعلان کر دیا۔زمبابوے کرکٹ کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم رواں سال ستمبر میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لئے زمبابوے کا دورہ کرے گی، یہ میچز 15 ،18 اور 20 ستمبر کو ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔یہ سیریز آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ہے۔زمبابوے کرکٹ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد ون ڈے سیریز کے لیے زمبابوے کا دورہ کرے گی۔آخری بار آسٹریلیا نے 2014ء میں ٹرائینگولر سیریز کے لئے زمبابوے کا دورہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں