0

سابق سی آئی اے چیف لیون پینیٹا کا انکشاف: اسرائیل نے ٹرمپ کو خامنہ ای کو نشانہ بنانے پر قائل کیا

سابق سربراہ سی آئی اے لیون پینیٹا کا کہنا ہےکہ اسرائیل نےٹرمپ کوآیت اللہ خامنہ ای کوشہید کرنے پر قائل کیا اور ٹرمپ کویقین دلایا کہ کہ خامنہ ای کی شہادت سے رجیم چینج ہوجائےگا۔لیون پینیٹا کے مطابق اسرائیل اور امریکا دونوں ہی نے احمقانہ طور پر غلط حساب کتاب کیا۔

سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سےزیادہ ایران کی باتوں پریقین کرتاہوں۔ جان برینن کا کہنا تھا کہ حقائق بار سامنے آنے کے باوجود ٹرمپ انہیں تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور وہ اپنی تخلیق کردہ شکست سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا یہ مؤقف بھی درست نہیں کہ ایران مذاکرات کے لیے سگنل دے رہا ہے یا امریکی شرائط پر بات چیت کرنا چاہتا ہے۔سابق سربراہ سی آئی اے کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی۔

امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکا نےجنگ کےخاتمے کیلئے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ بھیج دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کی سرزمین پر کسی بھی مواد کی افزودگی نہ کی جائے جبکہ نیطنز، اصفہان اور فردو کےجوہری پلانٹس کوختم کیاجائے۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے ایران سے مطالبہ کیا کہ آبنائے ہرمز میں آزاد میری ٹائم زون قائم کیاجائے جبکہ ایران کوخطےمیں پراکسیز کو فنڈنگ بند کرناہوگ

اور۔۔۔سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی قیادت نے ایران جنگ کی حوصلہ افزائی سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ کی تردید کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب ان خلیجی ممالک میں سےہےجوخطےمیں فوجی کشیدگی ختم کرنےکےلیےکام کررہےہیں۔سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نےکھل کرکہا ہےکہ وہ کسی ممکنہ جنگ کا حصہ نہیں بنےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں